ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ضلع اُترکنڑا کے عوام توجہ دیں : فیشن ٹیکنالوجی میں تربیت کے لئے درخواستیں مطلوب

ضلع اُترکنڑا کے عوام توجہ دیں : فیشن ٹیکنالوجی میں تربیت کے لئے درخواستیں مطلوب

Thu, 05 Jan 2017 16:17:58    S.O. News Service

کاروار 5/جنوری (ایس او نیوز) محکمہ بہبودی پسماندہ طبقات اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی کے اشتراک سے پسماندہ طبقات کے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو فیشن ٹیکنالوجی کورس کی تربیت دینے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔

پسماندہ طبقات کے وہ نوجوان جن کی عمر 18سے35سال ہواور جنہوں نے میٹرک یا سیکنڈ پی یو سی امتحان پاس کیا ہواس کورس میں داخلے کے لئے 17/ جنوری تک درخواستیں دے سکتے ہیں۔یہ کورس مفت ہوگااور داخلہ لینے والوں کو ماہانہ اعزازی مشاہرہ بھی دیا جائے گا۔مزید معلومات کے لئے محکمہ بہبودی پسماندہ طبقات کے دفتر کاروارسے رابطہ کریں یا پھراس ویب سائٹ سے معلومات حاصل کریں:www.backwardclasses.kar.nic.in 


Share: